خیبرپختونخوا میں آج عید منائی جا رہی ہے

خیبرپختونخوا میں آج عید منائی جا رہی ہے
صوبہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اعلان کے بعد پورے‌صوبے میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے. معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرمحمدعلی سیف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں سے شوال کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں ،اس لئےخیبرپختونخواحکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عید پیر 2 مئی کو سرکاری طور پرمنائی جائے گی۔ وزیر اعلی کے پی محمود خان نےگورنر ہاؤس پشاور میں عیدالفطر کی نماز پڑھی. صوبائی کابینہ اراکین اور سرکاری حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے. خیال رہےکہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، لہذا پاکستان میں عیدالفطر 3مئی بروز منگل ہوگی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔