گلوکارکا کہنا تھا کہ’پہلی بات تو یہ ہے کہ میں نے کل رات ٹورونٹو میں ہونے والے کنسرٹ میں لال رنگ کی جیکٹ پہنی ہوئی تھی‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ’میری ہوڈی پہنے ہوئے جس تصویر کے بارے میں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ بات کی گئی ہے وہ میں نے ’راستہ‘ نامی برانڈ کے کنسرٹ سے پہلے ساؤنڈ چیک کرتے ہوئے پہنی تھی‘۔ انہوں نے لکھا کہ ’اس ہوڈی پر اسے خوبصورت بنانے کے لیے کچھ مقامی علامتوں اور مشہور دیسی فقروں کا استعمال کیا گیا تھا‘۔ علی ظفر نے لکھا کہ’اسی ہوڈی کے اوپر بلے اور تیر کا نشان بھی بنا ہوا تھا اور میں نے اسے کنسرٹ سے پہلے بس اتفاق سے پہن لیا تھا کیونکہ وہ مجھے کسی نے تحفے میں بھیجی تھی‘۔ اپنے ٹوئٹ کے آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ ’اگلی بار میں بنیان بھی سوچ کر پہنوں گا‘۔Yaar so many messages as I turn on my phone in Vancouver inquiring about if I have joined any party ????
— Ali Zafar (@AliZafarsays) April 30, 2023
Firstly, I was wearing a red jacket in the concert in Toronto last night. The much talked about image is in the hoodie I wore at the sound check before the concert from a brand… pic.twitter.com/op4Ns3Zxtf
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر کا مسلم لیگ(ن) میں اپنی شمولیت سے متعلق سامنے آنے والی خبروں پر ردِعمل سامنے آگیا ہے ۔ پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹورنٹو میں منعقد ہونے والے اپنے کنسرٹ کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ۔ اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ’یار وینکوور میں جب میں نے اپنا فون آن کیا تو دیکھا کہ اتنے سارے میسجز آئے ہوئے ہیں کہ صرف اس بات کی تصدیق کیلئے کہ میں نے کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔