صدرمملکت ،وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کامزدور کو خراج تحسین

صدرمملکت ،وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کامزدور کو خراج تحسین
کیپشن: صدرمملکت ،وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کامزدور کو خراج تحسین

ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگرسیاسی شخصیات نے مزدوروں کے عالمی دن پر مزدوروں کی تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ محنت کش طبقے کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان میں محنت کش اور مزدور طبقے کے لیے ایک ایسا سازگار ماحول پیدا کریں جہاں ان کی قدر اور عزت کی جائے، آجر منصفانہ اجرت، مزدوروں کی سلامتی اور صحت کے لیے اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کا عالمی دن پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے انتھک کوششیں کرنے والے محنت کشوں اور مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جا رہا ہے، ہم مزدور کے وقار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ اور ان کی تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شکاگو کے شہیدوں کو خراج عقیدت  پیش کیا اور کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کا عزم  ہے۔

بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اس کے محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور وقار سے منسلک ہے،قائد عوام شہید بھٹو نے 1972ء میں ملک کی پہلی لیبر پالیسی کے ذریعے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، قائد عوام  نے لیبر پالیسی کے ذریعے مزدوروں کو مساوی نمائندگی و بااختیار بنانے کی بنیاد رکھی۔بطور وزیر اعظم، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے وہ تمام حقوق بحال کیے جو ایک آمر نے مزدوروں سے چھینے تھے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت بھی مزدور طبقے کو بیشمار چیلنجز کا سامنا ہے،ملک بھر کے مزدور زیادہ سے زیادہ تعداد میں پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ بنیں،پیپلز پارٹی اور معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی محنت کش ہیں،عہد کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی استحصال کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل اور محنت کشوں کے لئے امید و اتحاد کا کردار ادا کرتی رہے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں رزق حلال کمانے کی خاطر مشقت اور محنت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہی لوگ ملک کی معیشت اور تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، جو نہ صرف اپنے خاندان کا پیٹ پال رہے ہیں بلکہ ملک کی ترقی کیلیے بھی خون پسینہ بہا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم بہتر اور کم لاگت رہائش، مفت تعلیم و صحت اور سماجی تحفظ کے اقدامات کے ذریعے اپنے مزدوروں کی فلاح و بہبود کو مزید فروغ دے کر ان کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، مزدور دوست پالیسیوں اور اقدامات کے ذریعے ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مزدوروں کو زرق حلال کے حصول کیلئے موزوں ماحول میسر ہو، اس طرح ہمارے مزدور پاکستان کی طاقت بنیں گے۔

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،پاکستان ان تمام سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہے جن میں مزدوروں کے حقوق کی فراہمی و تحفظ ریاست کا آئین فراہم کرتا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم مئی محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن

گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن نے یوم مئی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان سمیت پوری دنیا میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔فیکٹریوں، کارخانوں،کھیتوں، عمارتیں تعمیر کرنے والے مزدوروں سمیت پسینہ بہا کر رزق حلال کمانے والے تمام محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی اور اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں محنت کشوں کا کلیدی کردار ہے،صنعت کاروں کو چاہیئے کہ وہ کام کی جگہ پر مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اور سیفٹی لاز کا نفاذ یقینی بنائیں۔

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق 

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوم مئی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا میں مزدوروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ مزدور اپنا خون پسینہ ایک کر کے رزق حلال کماتے ہیں۔ہمیں مزدور بھائیوں کو ان کی ورک پلیسز پر تحفظ فراہم کرنا ہے۔فیکٹریوں اور کارخانوں میں مزدوروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا مالکان کی اولین ذمہ داری ہے۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان کی تمام افرادی قوت کو دلی مبارکباد دیتا ہوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں،یہ دن ہمیں جبر و استبداد کے خلاف شکاگو کے شہداء کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،محنت کش ہمارے ہیرو ہیں جو رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ  ملک کی تعمیر و ترقی میں محنت کشوں کی بہادرانہ جدوجہد کو خراج تحسین کرتے ہیں۔ہر سال یوم مزدور ہمیں دنیا بھر میں اپنی قوموں کی ترقی و خوشحالی کے لیے محنت کشوں کی قربانیوں اور انمول شراکت کا اعتراف کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم مزدور پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ  عالمی یوم مزدور پر دنیا بھرکے محنت کشوں کو سلام پیش کرتی ہوں،محنت کش اللہ کے دوست ہیں،اللہ کے دوستوں کو سلام ۔ دینِ اسلام نے کسب حلال کے لیے محنت کو عظمت کا درجہ اور محنت کش کی عزت کا شعور دیا ۔محنت  کرکے خاندان کا سہارا بننے والی کارکن خواتین کو خصوصاً خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ ہر محنت کش ،ہر مزدور ہر کارکن حقیقی ہیرو ہے۔ مزدور کاعزم وحوصلہ ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہیں۔ہم محنت کشوں کے حقوق کا احترام کا عہدکرتےہے۔ حکومت مزدوروں کامعیار زندگی بلند کرنے اورانکی خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔ محنت کشوں کیلئے مناسب اجرت ،تحفظ اور احترام  یقینی بنانا ہوگا۔ محنت کش کے تحفظ کے لئے اکوپیشنل سیفٹی ایکٹ لا رہے ہیں۔

عبدالعلیم خان 

وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے یوم مئی پر پیغام  دیتے ہوئے کہا ہے کہ  وطن عزیز کے ہر محنت کش، مزدور اور ہنر مند کے بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں، یوم مئی دنیا بھر کے مزدوروں کے حقوق کے عملی اعتراف کا دن ہے، یہ دن مزدوروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے وباہمی اتحاد کی علامت ہے، آج شکاگو کے شہداء کی عظمت کو پوری دنیا عقیدت بھرا سلام پیش کرتی ہے۔

صدر آئی پی پی نے مزید کہا کہ مزدور کا خون پسینہ ہی ملک کے نظام معیشت کو بحال اور فعال بناتا ہے،ہمیں ''مزدوروں کی خوشحالی، معیشت کی بحالی'' کے سنہرے اصول کو اپنانا ہوگا، وطن عزیز کا ہر مزدور حقیقی معنوں میں اس مٹی کا رکھوالا ہے، وطن عزیز میں بسنے والے ہر مزدور کیلئے نیک خواہشات اور سلامتی کی دعا ہے۔

صوبائی وزیر رمیش سنگھ 

صوبائی وزیر رمیش سنگھ نے عالمی یوم مزدور پر مزدوروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اپنے مزدور بھائیوں کی فلاح و بہبود کےلیے سرگرم عمل ہے،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق انسانیت کی خدمت پر عمل پیرا ہیں۔مزدوروں کے خاندانوں کے مکمل تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں،اپنا گھر اپنی چھت کے خواب کو یقینی بنانے کے لے پالیسی بنا رہے ہیں۔

 فردوس عاشق اعوان 

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یوم مئی پر پیغام  دیتے ہوئے کہا ہے کہ الکاسب حبیب اللہ" کا آفاقی پیغام ہر دور کی خوشحالی کی بنیاد ہے۔بر وقت اجرت کی ادائیگی مزدور کا حق اور کاروبار کی کامیابی کا کلیہ ہے۔استحکام پاکستان کی قیادت و ممبران مزدور دوست سوچ کے حامل ہیں۔ یوم مزدور کے موقع پر وطن عزیز کے ہر ہنر مند کی عظمت کو سلام۔ 

عون چوہدری 

رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم مزدورہمارے کسانوں، مزدوروں اور تمام محنت کشوں کی معاشی ترقی کیلئے خدمات کے اعتراف کا بھی دن ہے،آج یکم مئی کے دن پاکستان اور دنیا بھر کے محنت کش طبقے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،مزدور کی محنت اور جدوجہد کے نتیجے میں ہم سب ایک خوشحال اور متوازن زندگی بسر کر پاتے ہیں۔مزدور کی بدولت ہی معیشت اور انڈسٹری کا پہیہ چلتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محنت کشوں کے عالمی دن (یوم مئی) پر پیغام  دیتے ہوئے کہا کہ میں آج کے دن تمام محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں،محنت کش رزق حلال کے پیکر ہیں اور اللہ تعالیٰ محنت کشوں کو اپنا دوست مانتا ہے،ہمارے مزدوروں اور محنت کشوں نے پاکستان کی ترقی و تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے.

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت تمام محنت کشوں کو رجسٹرڈ کر کے سماجی تحفظ کے پروگرامز میں ان کو شامل کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ یکم مئی کو منانےکا مقصد مزدر طبقہ کیساتھ اظہار یکجہتی،انکے مسائل کا خاتمہ اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزودروں کی آواز کو اقتدار کے اونچے ایوانوں تک پہنچایا ہے۔مزدوروں حقوق کے لیئے پی پی پی کی اعلیٰ قیادت ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔تاریخ کا یہ اہم دن دراصل مزدورں کے  حقوق کی بحالی اور انکی قربانیوں کو یاد کرنیکا دن ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن 

یوم مزدور پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیغام دیا ہے کہ مزدوروں کو تہہ دل سے خراج تحسین کرتے ہیں جو قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے دن رات انتھک محنت کرتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی شہید بی بی کے ویژن کے مطابق مزدوروں کے حقوق کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔حکومت سندھ نے مزدوروں کے لئے اصلاحاتی پروگرام کے تحت کم از کم اجرت 32 ہزار مقرر کی اور لیبر قوانین کے اصلاحات کا آغاز کیا۔

 شرجیل انعام میمن نے مزید کہا ہے کہ یوم مزدور نہ صرف محنت کشوں کی قربانیوں بلکہ ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے بلکہ ایسا ماحول بنانے کے لئے پرعزم ہیں جہاں ہر مزدور باوقار زندگی گزارنے کا اختیار رکھتا ہو۔

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ 

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے خصوصی پیغام  میں کہا ہے کہ یوم مئی پر تمام محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ہمارے محنت کش ہماری طاقت ہیں۔مسلم لیگ ن وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں مزدوروں کے لیے بہترین اقدامات کر رہی ہے۔مزدوروں کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑیں گے،مزدوروں کے استحصال کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے۔

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی 

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مزدور کسی بھی معاشرے اور ملک کی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،بلوچستان میں مزدوروں کی بہبود کے لیے عملاً کام کررہے ہیں،دنیا میں تکنیکی مہارت سے آراستہ افرادی قوت کی طلب بہت زیادہ ہے۔عزم کیا ہے مزدور کا بچہ وہیں پڑھے گا جہاں صاحب حیثیت کا بچہ پڑھتا ہے۔مزدوروں کا استحصال ہونے نہیں دیں گے، گوادر کے ماہی گیروں کو مزدور کا درجہ دیا گیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق 

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے یوم مئی کے حوالے سے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اسلام، آئین  اور بین الاقوامی معیار کے مطابق مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے،اسلام محنت کی عظمت پر مکمل یقین رکھتا ہے،ارشاد نبوی ﷺہے کہ مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے قبل دی جائے،یہ دن شکاگو کے ان مزدوروں کی یاد ہے جن کی قربانیاں اب عالمی تحریک بن چکی ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر  نے مزید کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مزدوروں کے استحصال کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، جہاں بھی اس طرح کی کوئی روپورٹ ملی وہاں سخت کارروائی کی جائے گی،لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں، رزق حلال کمانے والے اس معاشرہ کے قابل فخر لوگ ہیں۔