گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ سکول قائم کرنے کا اعلان

گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ سکول قائم کرنے کا اعلان
کیپشن: گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ سکول قائم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: گوگل نے اسلام آباد میں 50 اسمارٹ سکول قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق اسمارٹ اسکولز 30 ہزار گوگل فارایجوکیشن آئی ڈیز سے لیس ہوں گے، جن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور بہتر تعاون اور پیداواری صلاحیت کے لیے ڈیجیٹل ٹولز جیسی خصوصیات شامل ہوں گی۔

گوگل فار ایجوکیشن‘ ٹیم نے اپنے مقامی پارٹنر ’ٹیک ویلی‘ کے ہمراہ سیکریٹری تعلیم سے ملاقات کی اور حکومت کو پاکستان کے تعلیمی شعبے کے لیے آنے والے منصوبے پیش کیے۔ ملاقات کے دوران کئی دیگر اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گوگل فار ایجوکیشن ٹولز پر اساتذہ کی ورکشاپس، پبلک گوگل ریفرنس اسکول کا قیام سمیت 2 ہزار نوجوانوں کو گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس کے ذریعے ملازمت دینے کے امور پر زیر بحث آئے۔