خاتون کی  موٹروے پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی، گالم گلوچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

خاتون کی  موٹروے پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی، گالم گلوچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

(ویب ڈیسک ) خاتون کی  موٹروے پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی اور گالم گلوچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

موٹر وے کلر کہار کے قریب ایک اور خاتون کی موٹر وے پولیس اہلکار کے ساتھ تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ موٹر وے پولیس اہلکار نے خاتون کی تیز رفتاری  کے باعث گاڑی روکی۔

 خاتون کی جانب سے موٹر وے پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی کی گئی اور انکو  گالیاں دی گئیں۔

اس حوالے سے موٹرورے پولیس کا کہنا ہے کہ  خاتون گاڑی روکنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتی رہی، خاتون پر تیز رفتاری اور غفلت پر ڈرائیونگ کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا،  خاتون جرمانہ جمع کرائے بغیر موقع سے فرار ہو گئی۔

موٹروے پولیس کے مطابق  موٹر وے پولیس کی جانب سے خاتون کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Watch Live Public News