لاہور ( پبلک نیوز) ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔ اسلام آباد میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان۔ بلوچستان صوبہ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا۔جبکہ کوئٹہ سمیت شمالی اضلا ع میں سرد ر ہے گا۔ پنجاب اور سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ کوہستان، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔