مشہور کرکٹر کینسر میں مبتلا ہو گئے

مشہور کرکٹر کینسر میں مبتلا ہو گئے
ویب‌ڈیسک: دنیا بھر کے کھیلوں کے شائقین کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں سے محبت کرتے ہیں۔ کرکٹ شائقین ان کھلاڑیوں کو ہر جگہ فالو کرتے ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو خوشی ملتی ہے تو شائقین کو بھی خوشی ملتی ہے جب کہ ان کا دکھ بھی مداحوں کے دلوں کو ہلا دیتا ہے۔ ایسی ہی ایک بری خبر اب کرکٹ سے سننے کو ملی ہے۔ جہاں ایک تجربہ کار کھلاڑی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کینسر میں مبتلا ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایلن لیمب نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پروسٹیٹ کینسر سے لڑ رہے ہیں۔ لیمب کی عمر 67 سال ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی بیماری کے متعلق خبر شیئر کی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، 'میں تمام مردوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے لیے اپنا پی ایس اے لیول ٹیسٹ کرائیں، تاکہ اس کا پتہ چل سکے۔' انہوں نے مزید لکھا، 'حال ہی میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے بعد، میرا علاج جاری ہے، اپنی انا کو ایک طرف رکھیں - اپنی صحت سے لاعلم نہ رہیں۔ جیسے ہی مداحوں کو معلوم ہوا کہ لیمب کینسر کے مرض میں مبتلا ہے، انہوں نے جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے دائیں ہاتھ کے بلے باز کے لیے خیر سگالی کے پیغامات دیئے. بتادیں کہ لیمب انگلینڈ کے لیے دو ایشز ٹرافی جیت چکے ہیں جب کہ یہ شاندار کھلاڑی تین ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر نے سب کو چونکا دیا ہے۔ جہاں ایک طرف پوری دنیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے لطف اندوز ہو رہی ہے وہیں دوسری جانب کینسر میں مبتلا لیمب کی خبر نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ لیمب اپنے وقت کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک تھے اور ان کا ریکارڈ بھی بہت اچھا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔