پناہ گاہ کومثالی سماجی بہبود کےمنصوبےمیں بدل رہے ہیں

پناہ گاہ کومثالی سماجی بہبود کےمنصوبےمیں بدل رہے ہیں
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پناہ گاہ کو ایک مثالی سماجی بہبود کے منصوبے میں تبدیل کر رہے ہیں، جہاں غریب کو تمام شہری سہولیات مل سکیں۔ پناہ گاہوں اور احساس کارڈز سے متعلق اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں میں خصوصا موسم سرما کے دوران معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کو معیاری رہائش کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے پناہ گاہوں میں مناسب حفظان صحت کے معیار اور صفائی کی بہتر سہولیات کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔