ویب ڈیسک:شمالی سربیا میں ریلوے اسٹیشن پر کنکریٹ کی چھت گرنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں،ملک کے وزیر داخلہ Ivica Dacic کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق حادثے کے وقت لوگ ’نووی سد‘ میں اسٹیشن پر بنے بیچز پر مسافر بیٹھے ہوئے تھے، حادثہ مقامی وقت کے مطابق 11:00 (GMT) پیش آیا، ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، ملبے تلے سے تین افراد کو زندہ نکالا گیا جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں ان میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے،ملک بھر سے 80 کے قریب ریسکیورز اور بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے ملبے کو ہٹایا جارہا ہے تاکہ مزید لوگوں کو ریسکیو کیا جاسکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے اسٹیشن کی عمارت کی 2021 میں تزئین و آرائش کی گئی،اور 5 جولائی کو باضابطہ طور پر کھولنے کے لیے اس سال دوبارہ تزئین و آرائش کی گئی۔
ذرائع ابلاغ نے سربیا کے ریلوے انفراسٹرکچر کے حوالے سے بتایا کہ کنکریٹ کینوپی کے لیے ذمہ دار ادارہ ہے کہ اسے اسٹیشن کے ساتھ دوبارہ تعمیر نہیں کیا گیا تھا,اس واقعہ کے بعد حکومت نے ہفتہ کو سرکاری یوم سوگ کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔