پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کا ایک اور کارنامہ

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کا ایک اور کارنامہ

کھٹمنڈو(پبلک نیوز) پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کا ایک اور کارنامہ، 8ہزارمیٹر سے بلند9چوٹیاں سرکرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے۔ سرباز خان نے نیپال میں 8167میٹربلندداولا گیری چوٹی سر کرلی.

داولاگیری کی بلندی آٹھ ہزار167 میٹر ہے۔ داولاگیری سر کرنے کے بعد سرباز خان آٹھ ہزار میٹر کی نو مختلف چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں. خیال رہے کہ دنیا میں اس وقت مجموعی طور پر 14 چوٹیاں آٹھ ہزار میٹر سے بلند ہیں۔ سرباز خان نانگا پربت ، کے ٹو، لوٹسے، براڈ پیک، مناسلو، اناپورنا، ایوریسٹ اور گشیربرم ٹو بھی سر کرچکے ہیں۔ پاکستانی کوہ پیما سر باز خان دنیا کی دسویں سب سے اونچی چوٹی اناپورنا سر کرنے والے پہلے پاکستانی بھی ہیں۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔