پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
لاہور: مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے بڑی خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے18 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی گزشتہ 2 ماہ کے دوران پہلی بار ہوئی جس کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ بتائی جاتی ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث قیمتیں کم کی گئی ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔