بنکاک: اسکول بس میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک

بنکاک: اسکول بس میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک
کیپشن: بنکاک: اسکول بس میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: بنکاک میں نوجوان طلباء اور اساتذہ کو لے جانے والی سکول بس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 25 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سوریہ جنگگرونگ کٹ نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا کہ ’ بس سکول ٹرپ کے لیے 44 مسافروں کو وسطی یوتھائی تھانی صوبے سے ایوتھایا لے جا رہی تھی۔‘ انہوں نے بتایا کہ ’دارالحکومت کے شمالی مضافاتی علاقے پاتھم تھانی صوبے میں دوپہر کے قریب بس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔‘

وزیرداخلہ انوتین چارنویرکول نے کہا ہے کہ حکام تاحال ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کر سکتے کیونکہ انہوں نے جائے وقوعہ کی تحقیقات مکمل نہیں کی ہیں۔

واقعے میں زندہ بچ جانے والوں کی تعداد کی بنیاد پر ان کا کہنا تھا کہ 25 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بس ابھی بھی اتنی گرم ہے کہ اُن کے لیے بحفاظت اندر جانا مشکل تھا۔

آگ لگنے کے چند گھنٹے بعد بھی لاشیں بس کے اندر موجود تھیں۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پرکھڑی کی گئی بس آگ کی لپیٹ میں ہے اور دھوئیں کے کالے بادل بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

طالب علموں کی عمر اور دیگر تفصیلات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکیں۔

جائے وقوعہ پر موجود ایک ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ آگ ممکنہ طور پر ایک ٹائر پھٹنے کے بعد لگی۔

ریسکیو گروپ ہونگزاکل کھولونگ لوانگ 21 نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کیا کہ انہیں بس میں کم از کم 10 لاشیں ملی ہیں۔

Watch Live Public News