اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا کیسز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا، عالمی وبا کے کیسز کی شرح ایک بار پھر کم ہو کر سات فیصد سے کم ہو گئی جبکہ کورونا سے مزید 101 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں جبکہ مہلک وائرس نے مزید 101 زندگیاں نگل لی ہیں،افسوسناک طور پر پاکستان بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 889 ہو گئی ہے جبکہ 93 ہزار 901 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ 5 ہزار 690 کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 53ہزار637 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے افسوسناک طور پر 3ہزار 559افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، کورونا کیسز کے بڑھنے کی شرح 6.63 فیصد رہی جبکہ این سی او سی کی طرف سے پاکستانیوں کو مسلسل ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔