بلاول پنجاب میں متحرک؛ نئے پارٹی عہدیداران نامزد

بلاول پنجاب میں متحرک؛ نئے پارٹی عہدیداران نامزد

لاہور(پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی پی پی پنجاب کے عہدیداران کا اعلان کردیا گیا.

پیپلزپارٹی نے پنجاب میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ، اس سلسلے میں نئے عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا ہے. راجہ پرویز اشرف پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر، حسن مرتضی جنرل سیکریٹری اور شہزاد سعید چیمہ سیکریٹری اطلاعات ہوں گے. پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پالیٹکل سیکریٹری جمیل سومرو نے عہدیداروں کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا.

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم اہم معاملے پر آمنےسامنےآ گئے ہیں، پی ڈی ایم نے پنجاب کو احتجاجی تحریک کا مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پی ڈی ایم کےتحت پنجاب میں جلسے اور روڈ کارواں کا انعقاد کیاجائےگا جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی آئندہ ہفتے سےجنوبی اور وسطی پنجاب کا دورہ کرینگے.

بلاول بھٹو ڈیرہ غازی خان,ملتان,مظفرگڑھ رحیم یار خان میں ورکرز کنونشن سےخطاب کرینگے. پیپلزپارٹی کےتحت لاہور اور دیگر اضلاع میں بھی جلسےاور ریلیوں کا انعقاد کیاجائےگا. پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 8ستمبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔