مینار پاکستان واقعہ:عائشہ اکرم نے6ملزمان کی شناخت کر لی

مینار پاکستان واقعہ:عائشہ اکرم نے6ملزمان کی شناخت کر لی

لاہور(پبلک نیوز)‌گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، جیل میں شناخت پریڈ کا عمل جاری ہے. عائشہ اکرام نے 10 ملزمان کی شناخت کر لی.

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم ہراسگی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے. جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپ جیل میں ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے جس میں عائشہ اکرم نے دس ملزمان کی شناخت کر لی جبکہ مزید ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے.

جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں عائشہ اکرم گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ کر رہی ہے ، گرفتار 155 ملزموں کو شناخت پریڈ کی جائے گی. سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر جیل میں موجود ہیں. اس سے قبل عائشہ اکرم کو پولیس سیکورٹی میں کیمپ جیل میں لایا گیا . ملزمان کی جیل میں شناخت پریڈ کے موقع پر دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے. واضح رہے کہ اس سے قبل عائشہ اکرم نے ملزمان کی شناخت پریڈ سے طبعیت خراب ہونے پر انکار کر دیا تھا.

یاد رہے کہ 14 اگست کے دن گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پولیس نے 400سے زائد افراد کے خلاف تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کیا تھا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔