فیصل آباد نجی بینک فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، 1ملزم گرفتار

فیصل آباد نجی بینک فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، 1ملزم گرفتار
کیپشن: فیصل آباد نجی بینک فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، 1ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث نجی بینک ملازمین سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 1 ملزم گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد سہیل کے نام سے ہوئی، دیگر کی تلاش جاری ہے۔ 

ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان ٹرسٹ اسپتال کے نام سے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ بنوائی۔ ملزم نے مذکورہ ٹرسٹ ڈیڈ پر بینک ملازمین کی ملی بھگت سے اکاؤنٹ کھلوایا۔ اس جعلی اکاؤنٹ میں شہریوں نے کروڑوں روپے کی ڈونیشن جمع کروائی۔

ملزمان نے نجی ٹرسٹ کے نام پر بنوائے گئے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکلوائے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے فیصل آباد کے علاوہ لاہور میں بھی اکاؤنٹ کھلوائے۔

Watch Live Public News