کراچی ( پبلک نیوز) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی۔ ای ایچ ٹی لائن میں ٹرپنگ کے باعث شہر میں بجلی کا بریک ڈاون ہوا تھا۔ بحالی کے عمل میں سب سے پہلے اہم تنصیبات کی بجلی بحال کی گی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 1900 میں سے 900 سے زائد فیڈرز کو بحال کر لیا گیا ہے۔ بحال ہونے والے علاقوں میں کلفٹن، گلشن اقبال، گلستان جوہر، سرجانی ڈیفنس، فیڈرل بی ایریا، کورنگی شامل ہیں۔ اورنگی۔ نارتھ کراچی، نارتھ نارظم اباد، پی ای سی ایچ ایس اور گزری میں بھی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ نیشنل گرڈ سے رابطہ بحال ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔ 68 گرڈ سٹیشز سے بجلی بحال کی جا چکی ہے۔ تمام ٹیمیں ہائی الرٹ پر رہتے ہوئے بحالی کے عمل میں کوشاں ہیں۔