سٹوری میں انھوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شادی پر ان کو دلھن بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ بے نظیر بھٹو ایسی شخصیت تھیں جن کی وجہ سے میرے کیرئیر کو دوام ملا۔ اس سٹوری کے اندر نہ صرف طارق امین کا ویڈیو بیان ہے بلکہ شادی کے روز پہلی خاتون وزیر اعظم کی لی گئی تصویر بھی ہے۔ خیال رہے کہ بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کی شادی 18دسمبر 1987 کو کراچی میں ہوئی تھی۔
ویب ڈیسک: اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو کو دختر مشرق بھی کہا جاتا ہے۔ ان کی شادی سابق صدر آصف علی زرداری سے ہوئی۔ ان کو شادی جیسے یادگار موقع پر کس نے تیار کیا؟ سماجی رابطوں کی معروف ایپلی کیشن انسٹاگرام پر مشہور میک اپ آرٹسٹ طارق امین سٹوری شیئر کی جو کافی وائرل ہو رہی ہے۔