بحرین نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا

بحرین نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا
ویب ڈیسک: بحرین کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بحرین حکومت نے تصدیق کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کو بحرین کی سفری پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ پابندیوں کے خاتمہ کا آغاز 3 ستمبر سے ہو گی۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ بحرین نے بھارت، پاناما اور ڈومینک ریپبلک کو بھی اپنی سفری ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔ اس سے قبل مئی میں بحرین نے اپنی ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کے مسافروں پر بحرین میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی تھی جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال شامل تھے۔ بحرین آنے والے مسافروں پر 10 قرنطینہ کرنے کی شرط لاگو ہو گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔