'اکتوبر سے بجلی کے بلوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی'

'اکتوبر سے بجلی کے بلوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی'
پشاور: وفاقی وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مہینے سے بجلی کے بلوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر نے پیسکو ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کی ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں شدید سیلابی ریلے کی سجہ سے بجلی تنصیبات کو نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے باجوڑ اور سوات میں بجلی کی بحالی چیلنج ہے۔ ملک میں معمول کی لوڈشیڈنگ جاری ہے تاہم منڈا، سوات اور مٹہ کے بند گرڈ اسٹیشنز جلد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپوں کا نقصان ہوا ہے۔ پیسکو کو سیلاب سے 40 کروڑ روپے اور ٹیسکو کو 6 کروڑ روپے تک کا نقصان پہنچا ہے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر نے مزید کہا کہ بجلی صارفین کو نئے بل جاری کیے جا رہے ہیں اور کوئی بل ٹھیک کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ سیلاب میں 9 گرڈ اسٹیشنز متاثر ہوئے تھے جن کو بند کیا گیا تھا تاہم اب 9 میں سے 6 اسٹیشنز کو بحال کر دیا گیا ہے لیکن 3 ابھی تک بند ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔