ویب ڈیسک: ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا ۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ماہ ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔
اجلاس میں علماء، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور اسپار کو کے نمائندے شریک ہوں گے،اس حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹیز کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔