تائیوان میں ٹرین حادثہ، 48 افراد ہلاک، سیکٹروں زخمی

تائیوان میں ٹرین حادثہ، 48 افراد ہلاک، سیکٹروں زخمی

ویب ڈیسک: میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان میں ہونے والے ٹرین حادثہ میں کم ازکم 48 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سیکٹروں زخمی بھی ہیں۔

واقعہ سرنگ میں داخلے کے وقت ٹرین کے پٹری سے اتر جانے کے بعد پیش آیا۔ ہفتہ وار چھٹیوں کے موقع پر چلنے والی ٹرین میں 500 مسافر سوار تھے۔ جس میں سے 48 کی موقع پر موت ہو گئی ہے جبکہ باقی افراد کو بچانے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دہائیوں کے دوران یہ تائیوان میں ہونے والا سب سے خوفناک ٹرین حادثہ ہے۔ وزارت ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ 408 تاروکو ایکسپریس میں تقریبا 500 افراد سوار تھے، ٹرین ہوئلن کاؤنٹی میں کنگشوئی سرنگ کے پاس سے پٹری سے اتر گئی جس کے بعد چار ہلاکتوں کی اطلاع فوری طور پر دی گئی تھی لیکن دوپہر تک اس تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب تک ٹرین ڈرائیور سمیت 48 افراد کی موت ہو گئی ہے۔

تائیوان کے صدر سائی انگ وین نے کہا کہ مسافروں اور عملے کو بچانے اور ان کی امداد کے لئے ہنگامی صورتحال کا نفاذ کر دیا گیا ہے، ہم سرنگ میں پھنسے دیگر افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ 408 تاروکو ایکسپریس تائیوان کے باقاعدہ ٹرین نیٹ ورک کی تیز رفتار ٹرینوں میں سے ایک ہے، جو 80 ایم پی ایچ (130 کلومیٹر / گھنٹہ) تک کی رفتار سے چلتی ہے۔ یہ مشرقی ساحل کے مشہور علاقے کے ساتھ ساتھ موجود ٹریک پر چلتی ہے، اس ٹریک کے راستے میں کئی سرنگیں اور پل آتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2018 میں شمال مشرقی تائیوان میں ایک ٹرین کے پٹری سے اتر جانے سے 18 افراد ہلاک ہوئے اور 175 زخمی ہو گئے تھے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔