کورونا خدشہ، سندھ حکومت کی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کی سفارش

کورونا خدشہ، سندھ حکومت کی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کی سفارش

کراچی (پبلک نیوز) کورونا وائر س کی تیسری لہر سندھ حکومت نے انٹر سٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کی سفارش کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ سندھ نے این سی او سی کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او اور دیگر ماہرین کی شفارشات کے بعد سندھ حکومت نے پابندی کی سفارش کی ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز کے ساتھ نقل وحمل کی اجازت دی جائے۔

سندھ حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے والے افراد اور سخت بیمار مریضوں پر سندھ آنے پر پابندی نہیں ہو گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔