اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) ارکان قومی اسمبلی عدم اعتماد کے خلاف ووٹ کریں گے۔ تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کیلئے حکومت نے حکمت عملی میں بڑی تبدیلی کی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کل قومی اسمبلی جائیں گے۔ پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی عدم اعتماد کے خلاف ووٹ کریں گے۔ وزیراعظم عدم اعتماد کا ووٹ جیتنے کےلیےپرعزم ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سےقبل پی ٹی آئی ارکان کواسمبلی میں نہ جانے کا کہا گیاتھا، اسمبلی جانےوالےپی ٹی آئی ارکان کےخلاف63اےکی کارروائی کاخط لکھاگیاتھا۔