وزیر اعظم کا امریکا پر دوبارہ سازش کرنے کا الزام

وزیر اعظم کا امریکا پر دوبارہ سازش کرنے کا الزام
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے امریکا پر دوبارہ سازش کرنے کا الزام لگا دیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر امریکا پر سازش کرنے کا الزام لگا دیا گیا، وزیر اعظم عمران خان نے عوام کے سوالوں کے جوابات دیے اس دوران انہوں نے کہا کہ امریکا نے اپوزیشن کے ساتھ مل حکومت ختم کرنےکی سازش کی ہے۔کبھی امریکا یا بھارت مخالف نہیں رہا، میں ہمیشہ امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہ رہا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میرے پاس ایک سے زیادہ پلان ہے،فکر نہ کریں ان کو اسمبلی میں شکست دوں گا۔اپوزیشن کی جانب جانے والے ارکان ڈر رہے ہیں ۔منحرف اراکین کے کل رات سے مجھے پیغامات آرہے ہیں ، منحرف اراکین نے ووٹ ڈالا تو سازش کا حصہ بن جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔