(ویب ڈیسک ) پولیس کے مطابق ڈولفن اہلکاروں نے دونوں مبینہ ڈاکووں کو حراست میں لے لیا۔
تھانہ مدینہ ٹاون کے علاقہ میں مبینہ ڈاکووں نے ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکاروں نے دونوں مبینہ ڈاکووں کو حراست میں لے لیا ۔ دونوں ڈکیت ڈی گراونڈ میں واردات کے بعد فرار ہوئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کر دی ، ملزمان کی فائرنگ سے شہری اور ڈولفن اہلکار محفوظ رہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے جدید اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ دونوں ملزم تھانہ مدینہ ٹاون منتقل کردیے گئے۔