ویب ڈیسک: پنجاب میں ڈاکو ناکا لگا کر 3 گھنٹوں تک لوٹ مار کرتے رہے اور اس دوران ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی بھی کرڈالی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ شرقپور شریف میں شیخوپورہ روڈ پر گزشتہ شب ڈاکوؤں نے ناکا لگایا اور 3 گھنٹوں تک کھلے عام لوٹ مار جاری رکھی۔
عینی شاہدین کے مطابق 15 ڈاکوؤں نے 20 سے زائد شہریوں کو نقدی و موبائل فونز سے محروم کردیا۔ اس دوران لُٹنے والی ایک خاتون سے 3 ڈاکوؤں نے زیادتی بھی کی۔
ڈکیتی کے دوران لُٹنے والے افراد نے پولیس اسٹیشن میں میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ زیادتی کا شکار خاتون روتی ہوئی گھر روانہ ہوئی۔
اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے علاقے میں اور قریب واقع باغات میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔