بلین ٹری سونامی: اشتراک کیلئے پاک سعودیہ کابینہ کی منظوری

بلین ٹری سونامی: اشتراک کیلئے پاک سعودیہ کابینہ کی منظوری
اسلام آباد ( پبلک نیوز) بلین ٹری سونامی منصوبہ میں پاک سعودیہ اشتراک، دونوں ممالک کی کابینہ نے منظوری دے دی۔ بلین ٹری منصوبہ میں اشتراک کا اعلان وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے دوران کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم رواں ماہ اکتوبر میں گرین مڈل ایسٹ انیشی ایٹو کی لانچنگ تقریب میں شریک ہوں گے۔ 10 ارب درخت سعودی عرب میں. باقی 40 ارب پورے مڈل ایسٹ میں لگائے جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے قبل پاک سعودیہ رابطے تیز ہو گئے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین سے سعودی عرب کے سفیر نواب الملکی نے ملاقات کی۔ 10 بلین ٹری سونامی منصوبے پر تبادلہ خیال اور اہم اقدامات کو حتمی شکل دی گئی معاون خصوصی ملک امین اسلم نے ملاقات کے دوران مؤقف اختیار کیا کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ پاکستان اور سعودی عرب کو مزید قریب لائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔