پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں لاپتہ، تلاش جاری

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں لاپتہ، تلاش جاری
صوبہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں کمانڈر 12 کور سمیت 6 افسران سوار تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی ایوی ایشن کا ایک ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے جو بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے ریلیف آپریشن میں شریک تھا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کمانڈر 12 کور سمیت 6 افسران سوار تھے، لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے، ایم آئی 17 اور آگسٹا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کے آپریشن میں شریک ہیں۔ کمانڈر 12 کور سیلاب متاثرین کی امداد کے آپریشن کو سپروائز کررہے تھے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1554164334187921408?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1554164334187921408%7Ctwgr%5Ea44eca35146ae55d5636c509f30807d7f67d87a7%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40004823 ترجمان پاک فوج کے مطابق ہیلی کاپٹر شام 5 بج کر 10 منٹ پر اوھتل سے اڑا جسے شام 6 بج کر 5 منٹ پر فیصل بیس کراچی میں اترنا تھا، تاہم وہ وہاں نہیں پہنچا اور اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی تشویشناک ہے۔ پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی، حفاظت اور بخیریت واپسی کے لئے دعا گو ہے۔ ان شاء اللہ۔ https://twitter.com/CMShehbaz/status/1554171203358703617?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1554171203358703617%7Ctwgr%5Ea44eca35146ae55d5636c509f30807d7f67d87a7%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40004823 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی گی اطلاع پریشان کن ہے اور میں اس میں سوار تمام افراد کیلئے دعاگو ہوں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1554183018532724736?s=20&t=rgFbcPrnKWmf21oaf9Gcjw ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد اور 12 کور کے انجینیئر بریگیڈیئر خالد سوار، پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہٰ اورکریو میں چیف نائیک مدثر بھی شامل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔