پاکستان انگلینڈ کی میزبانی کیلئے تیار، ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان انگلینڈ کی میزبانی کیلئے تیار، ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری
پی سی بی نے 17 سال بعد اپنی سرزمین پر انگلینڈ کی میزبانی کا شیڈول جاری کردیا ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستان اپنے بمپر ہوم سیزن کا آغاز انگلینڈ کی کراچی اور لاہور میں میزبانی سے کرے گا، 7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ سیریز کے ابتدائی چار میچز 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، باقی تین میچز 28 ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ یہ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔