الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے: اسد عمر

الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے: اسد عمر
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کچھ روز میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دے گی۔ انھوں نے کہا کہ ’ الیکشن کمیشن اب وفاقی ادارہ نہیں رہا بلکہ پی ڈی ایم کا حلیف بن گیا ہے۔ جو لوگ پی ٹی آئی پر پابندی کا انتظار کر رہے تھے ان سے افسوس کرتا ہوں۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ چھ سال پہلے لکھ دیا تھا۔‘ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کے عوام باہر کی طاقتوں کے سامنے سرجھکانے اور غلامی کو تیار نہیں ہیں جبکہ عوام کی طاقت اور سیاست کے لیے پیسہ بھی چاہیے اور وہ کہتا ہے کہ میں پیسہ عوام اور کسی سے نہیں لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک کے پیسوں کی ترسیل سے ہی تو ملک کی معیشت کھڑی ہے، پیسے کے بغیر سیاست ہو نہیں سکتی کیونکہ بینرز، جھنڈے لگانے کے لیے پیسے چاہیئے ہوتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے 3 شوکت خانم اسپتال بنائے اور نمل یونیورسٹی بنائی۔ عمران خان اور عوام نے مل کر اس نظام کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور عوام کے پیسے پر پارٹیاں چل رہی ہیں۔ پاکستان میں بدقسمتی سے چند خاندانوں نے حکومت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ خیرات اکٹھی کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو اندرون و بیرون ملک سے لوگ پیسے بھیجتے ہیں لیکن اب یہ چاہتے ہیں کہ ہماری فنڈنگ کا راستہ روک کر یہ ہماری سیاست کو ختم کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔