شہبازشریف اورترکیہ کے نائب صدرنے ‘پی این ایس ’ طارق کولانچ کردیا

شہبازشریف اورترکیہ کے نائب صدرنے ‘پی این ایس ’ طارق کولانچ کردیا
کراچی : وزیراعظم شہبازشریف اورترکیہ کے نائب صدر جیودت یلماز نے پاک بحریہ کےجنگی جہاز ‘ پی این ایس طارق’ کولانچ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز ’’ پی این ایس طارق ‘‘کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ترکیےکے نائب صدر جیودت یلماز بطورمہمان اعزاز شریک ہوئے۔ جیودت یلماز کی آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا گرمجوشی سےاستقبال کیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو سمیت وفاقی وزرا نے تقریب میں شرکت کی جبکہ نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی ،گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ بھی شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ جس کے بعد پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ’’طارق ‘‘ کی لانچنگ کردی گئی، ترک نائب صدر اور وزیراعظم شہبازشریف اور امیرالبحر امجد خان نیازی نے بٹن دبا کر پی این ایس طارق کی لانچ کی۔ واضح رہے پاکستان نےدوہزار اٹھارہ میں ترکی کیساتھ چارملجم کلاس یابابرکلاس کورویٹس کی تیاری کامعاہدہ کیاتھا اور پی این ایس طارق ترکیے کیساتھ معاہدے کےتحت پاکستان میں تیارکیاجانیوالا دوسرا جہاز ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔