نگران وزیرا عظم کیلئے کون مضبوط امیدوار، کون سا نام کس کی گڈ بک میں شامل؟

نگران وزیرا عظم کیلئے کون مضبوط امیدوار، کون سا نام کس کی گڈ بک میں شامل؟
اسلام آباد: نگران وزیر اعظم کیلئے کون مضبوط امیدوار ہے اور کون کس کی گڈ بک میں شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے لیے شاہد خاقان عباسی، جاوید ہاشمی کے نام زیر غور ہیں ، حفیظ شیخ ، میاں منشا ، فواد حسن فواد کے نام بھی زیر غور ہیں، اس کے علاوہ جسٹس ر خلیل الرحمٰن رمدے اور یعقوب ناصر کے نام بھی زیر غور ہیں ۔ ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعظم معاشی امور کو سمجھنے والا شخص ہوگا۔ میاں منشا کے شریف فیملی اور آصف زرداری دونوں کےساتھ اچھے تعلقات ہیں، انکےکے دیگر اسٹیک ہولڈرز ، قطریوں اور عربیوں کےساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں ،اس کے علاوہ میاں منشا کے بین الاقوامی اور ملکی مالیاتی اداروں کے ساتھ بھی تعلقات اچھے ہیں، میاں منشا کو معاشی امور پر بھی بڑا عبور حاصل ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حفیظ شیخ سابق وزیرخزانہ رہ چکے ہیں آئی ایم ایف کے منظور نظر ہیں، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ حفیظ شیخ نگراں وزیر اعظم بن جائیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں کی گڈ بک میں ہیں، جاوید ہاشمی سیاسی امور کے تو ماہر ہیں لیکن معاشی امور کے نہیں ہیں ۔شاہد خاقان عباسی نگراں وزیر اعظم کے لیے بھی مضبوط امیدوار ہیں ، شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کے ساتھ اختلافات کے باعث پیپلز پارٹی کو بھی قبول ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ فواد حسن فواد اور مصطفی رمدے ن لیگ کی گڈ بک میں لیکن سیاستدان نہیں ہیں ، اتحادی حکومت کہہ چکی ہے کہ کوئی بیورو کریٹ اور سابق جج یا جرنیل نگران وزیر اعظم نہیں ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔