جماعت اسلامی کا دھرنا 8 ویں روز بھی جاری،شرکا مطالبات کی منظوری کیلئے پر عزم

جماعت اسلامی کا دھرنا 8 ویں روز بھی جاری،شرکا مطالبات کی منظوری کیلئے پر عزم
کیپشن: جماعت اسلامی کا دھرنا 8 ویں روز بھی جاری،شرکا مطالبات کی منظوری کیلئے پر عزم

ویب ڈیسک: راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 8 ویں روز بھی جاری ہے،شرکا مطالبات کی منظوری کے لیے پر عزم ہیں، لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت باغ راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا دھرنا 8 ویں روز میں داخل ہو چکا ہے، لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کی تازہ نفری کی دھرنا کے مقام پر آمد ہوئی۔

دھرنے کے شرکا نے صبح نماز فجر باجماعت ادا کی، دھرنا کے شرکا اور راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کے عملے نے دھرنے کی جگہ پر صفائی کی، اسٹیج سے اعلان کیا گیا کہ صفائی کا خیال رکھا جائے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ ساڑھے 11 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان
گزشتہ روز دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دھرنے کے 7 دن مکمل ہو گئے، حکومت کا خیال تھا کہ یہ ایک دو دن کے لئے آئیں گے لیکن کارکنوں نے ثابت کر دیا کہ دھرنے میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دھرنا پورے ملک کے عوام کی امیدوں کا مرکز بن رہا ہے، جماعت اسلامی نے فیصلہ کن جہدوجہد شروع کی ہے، یہ دھرنا بھی بڑھتا جا رہا ہے اور رابطہ عوام بھی بہتر ہو رہا ہے، حق دو عوام تحریک کا پہلا مرحلہ بجلی کے بل کم کرانا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مراعات یافتہ طبقہ ملک کے تمام اداروں کو بیچنا چاہتا ہے، اگر کوئی سرمایہ کاری کرے تو اداروں کی رشوت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مراعات یافتہ طبقہ آپس میں ایک ہے، یہ دھرنا اس لئے دیا ہے کہ ظلم کے نظام کا خاتمہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ حکمران چوروں، ڈاکوؤں اور خود کو تحفظ دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی نے 94 میں آئی پی پیز کے معاہدے کیے، پرویز مشرف، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے آئی پی پیز کو نوازا، ہزاروں ارب روپے لٹائے گئے، تحریک انصاف کی حکومت نے بھی آئی پی پیز کو نوازا، آئی پی پیز والا معاملہ ہونے تک دھرنا ختم نہیں ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم کہتے ہیں جن لوگوں نے آئی پی پیز کے معاہدے کیے وہ ذمہ دار ہیں، ہم کیپسٹی چارجز کی پیمنٹ نہیں دیں گے۔

ماعتِ اسلامی نے تحریکِ انصاف کے گرینڈ الائنس کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے۔ امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم کسی اتحاد کا حصہ بننے والے نہیں ہیں۔

قبل ازیں امیر جماعتِ اسلامی نے اپوزیشن کے گرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکارکردیا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم حزبِ اختلاف کے ساتھ کچھ مشترکات پر یکساں مؤقف اختیار کرتے ہوئے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

گفتگو کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ “یکساں مؤقف اختیار کیا جائے گا تاہم کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔ الائنس میں شامل جماعتیں بعد میں اپنی سیٹنگ بنا لیتی ہیں۔” دوسری جانب جماعتِ اسلامی کا دھرنا آج بھی جاری ہے۔

اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت سوچ رہی تھی کہ ہم ایک دو روز بیٹھ کر چلے جائیں گے، حکومت کو بتانا چاہتے ہیں، مطالبات تسلیم کروانے کیلئے یہاں آئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 2 ہفتوں میں اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنائیں گے جس میں تمام حکومت مخالف پارٹیاں شامل ہوں گی

Watch Live Public News