ویب ڈیسک: چیف الیکشن کمشنرسمیت دیگرممبران کیخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ریفرنس اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی احمدخان بچھرکی جانب سے دائر کیاگیا۔ 430 صفحات پرمشتمل ریفرنس اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سےسپریم کورٹ لاہور رجسٹری جمع کروایا گیا۔
ریفرنس میں موقف اختیارکیاگیا کہ چیف الیکشن کمشنراوردیگرممبران جانبدار ہیں جنرل الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر اوردیگرممبران نےجانبداری کا مظاہرہ کیا، ریفرنس میں انتخابی بےضابطگیوں کےثبوت بھی لگائے گےہیں، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے قانون اور آئینی ذمہ داریوں کا مظاہرہ نہیں کیا۔
استدعا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران کو کام کرنے سے روکا جائے۔