اسماعیل ہنیہ کی شہادت، تعزیتی پوسٹس ہٹانے پر ترکیے نے انسٹاگرام بلاک کردیا

  اسماعیل ہنیہ کی شہادت، تعزیتی پوسٹس ہٹانے پر ترکیے نے انسٹاگرام بلاک کردیا

ویب ڈیسک: ترکیے نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیتی پوسٹس ہٹانے پر ملک بھر میں انسٹاگرام بلاک کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیتی پوسٹس ہٹانے پر ترکیہ نے سماجی رابطوں کی معروف ایپ انسٹاگرام کو بلاک کردیا ہے۔ انسٹاگرام کو ترکیہ ایوان صدر کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر فرحتین التون کے تبصروں کے بعد بلاک کیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ واضح سنسرشپ ہے، یہ پلیٹ فارمز استحصال اور ناانصافی کے عالمی نظام کا حصہ ہیں۔ ہم ان پلیٹ فارمز کے خلاف اظہار رائے کی آزادی کا دفاع کرتے رہیں گے۔ انہوں نے ہر موقع اور ہر پلیٹ فارم پر فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

واضح رہے کہ ترکیہ میں انسٹاگرام کے پانچ کروڑ سے زائد صارفین ہیں۔

Watch Live Public News