پنڈی ( پبلک نیوز) پاکستان اور افریقہ کی ٹیموں کا پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن جاری، قومی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی مشقیں، دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن دن ایک بجے تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افریقہ کی ٹیموں کا پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن جاری ہے، قومی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی مشقیں بھی جاری ہیں، دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن دن ایک بجے تک جاری رہے گا، پریکٹس سیشن کے بعد قومی کرکٹر فہیم اشرف ورچوئل پریس کانفرنس کریں گے۔
پاکستان اور افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔