اگر بنی گالا  بھیجنا  ڈیل ہے تو کینسل کردیں ، جیل میں رکھ لیں ، بشریٰ بی بی 

اگر بنی گالا  بھیجنا  ڈیل ہے تو کینسل کردیں ، جیل میں رکھ لیں ، بشریٰ بی بی 

 (ویب ڈیسک ) بانی پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ  اگر مجھے ڈیل کے تحت بنی گالہ بھیجا گیا ہے تو کینسل کر دیں ، جیل میں رکھ لیں۔

گزشتہ روز سابق وزیر اعظم کی اہلیہ   بشریٰ بی بی  نے کمرہ عدالت میں پہلی بار صحافیوں سے بات چیت کی ۔اس دوران انہوں نے کہا کہ  میں خود گرفتاری کے لیے جیل آئی۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ  کا کہنا تھا کہ  میرے گھر کو سب جیل بنا دیا گیا، وہ کوئی ہوٹل تو نہیں، اگر مجھے ڈیل کے تحت بنی گالہ بھیجا گیا ہے تو اسے کینسل کر دیں، مجھے جیل میں رکھ لیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ  مذاکرات کیلئے  ان کی طرف بہت سے لوگ بھیجے گئے، زندگی میں کبھی غلط کام نہیں کیا۔

Watch Live Public News