سعودی عرب نے آب زم زم لانے پر مکمل پابندی عائد کردی

سعودی عرب نے آب زم زم لانے پر مکمل پابندی عائد کردی
ریاض: سعودی عرب نے اب وزٹ ویزے پر آنے والے مسافروں کے آب زم زم لے جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جدہ ائیرپورٹ حکام نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) سمیت تمام نجی تر ایئرلائنز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ اب وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والے مسافروں پر آب زم زم لے جانے پر مکمل پابندی ہو گی ۔ جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ حج اور عمرہ ویزہ کے حامل مسافروں کو ہی آب زم زم لے جانے کی اجازت دی جائے گی جب کہ ذائرین کو بھی صرف 5 لیٹر کی ہی ایک بوتل لانے کی اجازت ہو گی . جدہ ائیرپورٹ حکام کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بزنس ویزہ، سیاحتی ویزہ ، وزٹ ویزہ اور دیگر مقاصد کے لیے سعودیہ جانے والوں کوآب زم زم لانے کی اجازت ہرگز نہیں ہو گئی۔ حج اور عمرہ زائرین کو کنگ عبداللہ بن عبدالعزیر زم زم واٹر پروجیکٹ کے تحت تیار کردہ بوتل میں ہی 5 لیٹر آب زم زم فراہم کیا جائے گا۔جدہ ائیرپورٹ حکام نے اپنے مراسلے میں تمام ائیر لائن کمپنیوں کو یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ ائیر لائن انتظامیہ مسافروں کے سامان کی چیکنگ کو یقینی بنائیں ، سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کی مکمل اسکریننگ بھی کی جائےگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔