لاہور: سیف سٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جیل میں موجود قیدی کی جان بچا لی۔ تفصیلات کے مطابق 15 ایمرجنسی نمبر پر جیل میں ہارٹ اٹیک سے متعلق کال موصول ہوئی، کالر نے بتایا کہ قیدی کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے اور بروقت مدد کی ضرورت ہے۔ سیف سٹی ٹیم نے فوری پولیس اور ریسکیو کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی اور بے ہوش قیدی کو ریسکیو کے ذریعے ہسپتال منتقل کروایا۔ بروقت ہسپتال منتقلی کی بدولت قیدی کی جان بچ گئی۔ ترجمان سیفی سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15پر کال کریں۔