آصف زردای کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل

آصف زردای کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل
کراچی (ویب ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے تصدیق کر دی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انھوں نے لکھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ شازیہ مری نے مزید لکھا کہ ڈاکٹروں نے انہیں عدالتی پیشی اور بجٹ سیشن کے دوران سفر کرنے سے تھکن کی وجہ سے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔