پیٹرولیم ڈیلرز کا 18 جولائی سے پمپس بند کرنے کا اعلان

پیٹرولیم ڈیلرز کا 18 جولائی سے پمپس بند کرنے کا اعلان
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری لاگت بڑھنے سے اب پرانے مارجن ہر کام نہیں کرسکتے۔ 18 جولائی سے ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپس بند کر دیں گے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین عبدالسمیع خان نے کی۔ اجلاس میں بجلی کی قیمت اور لاگت بڑھنے کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جس سے عوام کو مشکلات ہو۔ پچھلی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ مارجن چار اعشاریہ پانچ فیصد کر دیں گے۔ لیکن اس حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھا دی ہے۔ بجلی کی قیمت بڑھنے سے ہم شدید مشکلات میں آگئے ہیں۔ عبدالسمیع خان نے اعلان کیا کہ اب اس لاگت پر پیٹرول پمپس نہیں چلا سکتے۔ مہنگائی کے باعث ایسی حالت آگئی ہے کہ پمپس بیچنے پر آگئے ہیں۔ ہم پیٹرول پمپس پر ایک میں ہی پیٹرولیم مصنوعات اسٹاک کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے ہماری کاروباری لاگت بھی بڑھ گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز کی کور کمیٹی نے بھی مجبوراً فیصلہ کرنے کا کہا ہے۔ حکومت کے نمائندوں کو کچھ نہیں پتہ نہ ہی کچھ سننا چاہتے ہیں۔ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہم کو فائدہ نہیں نقصان ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ موٹر سائیکل والے شدید پریشان ہیں۔ وزیر اعظم کہتے ہیں جلد سب ٹھیک ہو جائے گا لیکن حالات خراب سے خراب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اب جو ہم ہڑتال کریں گے وہ ایک دن کی نہیں ہوگی۔ جب تک حکومت ہمیں جائز مارجن نہیں دے گی، ہڑتال جاری رہے گی۔ عبدالسمیع خان نے کہا کہ ہم مزید نقصان میں کاروبار نہیں چلا سکتے۔ ڈیلرز مارجن فی لیٹر ٹیکس کی کٹوتی کے بعد کم ہو جاتی ہے۔ ڈیلرز مارجن ٹیکس کٹوتی کے بعد فی لیٹر ڈیلرز پر 3.20 روپے اور پیٹرول پر 3.90 روپے ملتا ہے۔ ابھی پیٹرولیم ڈیلرز کی لاگت ایک لیٹر پر 5 روپے تک جا پہنچی ہے۔ ہر لیٹر پر نقصان کرکے فروخت کر رہے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ ہے پیٹرولیم ڈیلرز کا مارجن ایک لیٹر پر چھ فیصد کیا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے بات نہ مانی تو 18 جولائی سے ملک بھر میں تمام پمپس احتجاجاً بند کر دیئے جائیں گے۔ ہر پمپس نقصان میں چل رہا ہے۔ پچھلے سال کے مقابلے بجلی کا بل دُگنا ہوچکا ہے۔ کاروباری لاگت بڑھنے سے اب پرانے مارجن ہر کام نہیں کرسکتے۔ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ عید پر عوام کو مشکلات نہ ہوں، اس وجہ سے 18 جولائی کی تاریخ دے رہے ہیں۔ جب تک حکومت مطالبات نہیں مانے کی پمپس نہیں کھلے جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔