پاکستان، کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ

پاکستان، کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ
پاکستان میں کورونا وائرس روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے، این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسیز کی شرح4اعشاریہ 47 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 18ہزار305ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 818 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 4 مریض جان بحق ہوئے ہیں ۔ دوسری جانب کورونا کے 126مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسیز کی وجہ سے کورونا ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے سرکاری دفاتر کے لیے کورونا ایس او پیز جاری کر دیے ہیں، جس کے تحت دفتر کے ساتھ ہرجگہ بیٹھنے کے دوران سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق نمازوں کے دوران بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا البتہ دفتروں کے واش رومز اور داخلی راستوں میں ہینڈ سینیٹائزرز کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عمارتوں اور تمام دفاتر کے داخلی راستوں پرلوگوں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے اور کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر دفاتر اور عمارتوں میں داخل نہ ہونے دیاجائے ،جب کہ نزلہ، زکام اور سانس لینے میں مشکل ہو تو کورونا کی تشخیص کےلیے اینٹی جن یا پی سی آر ٹیسٹ کروائے جائیں۔ ترجمان وزارت صحت نے مزید کہا کہ این سی اوسی کی طرف سے کورونا سے بچاؤ کے طریقہ کارپرسختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی شرح ساڑھے 4 فیصد کے قریب ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔