بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 4 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 4 اہلکار شہید
بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں چار اہلکار شہید ہوگئے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر کی چیک پوسٹ پر کیا گیا ہے، سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں 1 حملہ آور بھی ہلاک ہوا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے شیرانی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ کارروائیاں فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں، سکیورٹی فورسز کی قربانیا ں قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔ عبدالقدوس بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔