بیرون ملک تعلیم: 5 سال سرکاری کالج میں نہ پڑھانے پر 25 لاکھ جرمانہ

بیرون ملک تعلیم: 5 سال سرکاری کالج میں نہ پڑھانے پر 25 لاکھ جرمانہ
کیپشن: Study abroad: 25 lakh fine for not teaching in a government college for 5 years

ویب ڈیسک: (سلیمان چودھری) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری کالجز کے اساتذہ کی ایکس پاکستان اور سٹڈی لیو کی نئی پالیسی جاری کر دی۔ 

نئی پالیسی کے مطابق ایکس پاکستان اور سڈی لیو لینے والے اساتذہ   25 لاکھ روپے کا بیان حلفی دیں گے۔ اعلی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اساتذہ کم از کم پانچ سال سرکاری کالجز میں کام کریں گے۔

ایکس پاکستان اور سڈی لیو لینے والے اساتذہ کو ایک بیان حلفی دینا ہو گا۔ سرکاری کالجز کے اساتذہ 25 لاکھ روپے کا بیان حلفی دیں گے۔ 

بیان حلفی کے مطابق اعلی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اساتذہ کم از کم پانچ سال سرکاری کالجز میں کام کریں گے۔ اگر کوئی ٹیچر پانچ سال کام نہیں کرے گا تو اسے 25 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔ 

اگر کوئی سرکاری کالج کا ٹیچر سٹڈی لیو لینے کے باوجود تعلیم مکمل نہیں کرتا تو اس دوران حاصل تنخواہیں واپس کرنا ہوں گی۔

Watch Live Public News

ہیلتھ و ایجوکیشن رپورٹر