بنوں: ملک خیل میں خوارج کاخودکش حملہ،6خوارج جہنم واصل،12جوان شہید

بنوں: ملک خیل میں خوارج کاخودکش حملہ،6خوارج جہنم واصل،12جوان شہید
کیپشن: بنوں: ملک خیل میں خوارج کاسکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 12 جوان شہید

ویب ڈیسک: بنوں میں خوراج کا ملک خیل چیک پرسٹ پر حملہ،12 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہناہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ میں داخلے کی کوشش کو موثرطریقے سے ناکام بنایا،دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔ چیک پوسٹ کی دیوار اور ملحقہ انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا،علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا کلین اپ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جبکہ حملے میں 12 جوان شہید ہوئے۔ جن میں 10 سیکیورٹی فورسز اور 2 فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف عزم مزید مضبوط کرتی ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے پرعزم ہیں۔
پاک فوج کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا،امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

حملے میں شہید ہونے والوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

صوبیدار عمران احمد فاروقی شہید کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے ہے،صوبیدار عمران احمد فاروقی شہید کی عمر 44 سال ہے،شہید نے 25 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا،شہید نے سوگواران میں اہلیہ، بیٹا اور بیٹی چھوڑی ہیں۔

29 سالہ حوالدار محمد جاوید اقبال شہید کا تعلق ضلع سرگودھا سے ہے،حوالدار محمد جاوید اقبال نے 14 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا،شہید کے سوگواران میں اہلیہ ، چار بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

34 سالہ نائیک طہماس احمد شہید کا تعلق ضلع ایبٹ آباد سے ہے، نائیک طہماس احمد شہید نے 15 سال پاک فوج میں گزارے، نائیک طہماس احمد  شہید کے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

39 سالہ نائیک باسط فرید شہید کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے،نائیک باسط فریدشہید نے 17 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا،شہید کے سوگواران میں والد، اہلیہ اور بیٹا شامل ہیں۔

33 سالہ سپاہی صفدر علی شہید کا تعلق ضلع بارکھان سے ہے،سپاہی صفدر علی شہید نے 13 سال پاک فوج میں گزارے،سپاہی صفدر علی شہید کے سوگواران میں اہلیہ ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

32 سالہ سپاہی اسد بشیرشہید کا تعلق ضلع کوہلو سے ہے،سپاہی اسد بشیر شہید نے 13 سال تک وطن عزیز کا دفاع کیا،شہید کے سوگواران میں والدین اور اہلیہ شامل ہیں۔

38 سالہ سپاہی اعجاز حسین شہید  کا تعلق ضلع ڈیرہ غازی خان سے ہے،سپاہی اعجاز حسین شہید نے 13 سال پاک فوج میں گزارے،شہید کے سوگواران میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔

23 سالہ سپاہی عاطف خان شہید کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے،سپاہی عاطف خان شہید نے ایک سال پاک فوج میں گزارا،سپاہی عاطف خان شہید کے سوگواران میں والدین شامل ہیں۔

30 سالہ سپاہی امان اللہ شہید کا تعلق ضلع کرک سے ہے،سپاہی امان اللہ شہید نے 8 سال تک وطن عزیز کا دفاع کیا،سپاہی امان اللہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

22 سالہ سپاہی شاہ زمان شہید کا تعلق ضلع لوئر دیر سے ہے،سپاہی شاہ زمان شہید نے پاک فوج میں ایک سال گزارا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری 

صدر مملکت آصف علی زرداری نےبنوں میں خوارج دہشتگردوں کے حملے میں 12 جوانوں کی شہادت پر اِظہار افسوس کیا ہے اور صدر مملکت نے دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم مادر وطن کی سلامتی کیلئے جامِ شہادت نوش کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

صدر مملکت کا دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ  اور دہشتگردی کے واقعے میں شہادت پانے والے جوانوں کیلئے بلندی درجات کی دعا  کی۔

وزیراعظم شہباز شریف 

وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع بنوں کے علاقے ملک خیل میں سیکیورٹی فورسز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار کیا اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے 6 خوارج کو جہنم واصل کیا اور اس عمل میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے،عوام کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے فتنہ الخوارج کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی،ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بنوں ملک خیل میں خوارج کے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی اور کہا کہ دہشت گرد ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے۔

 گورنر خیبرپختونخوا کا اظہار مذمت 

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی  نے کہا ہے کہ ملک خیل بنوں چیک پوسٹ پر حملہ ملک وعوام دشمن قوتوں کی سازش ہے، ملک خیل چیک پوسٹ حملہ کے شہداء کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،سیکورٹی فورسز نے خوارج کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کیا ہے۔صوبہ بھر کے باسی مالی خیل چیک پوسٹ کے شہداء اور زخمیوں کے لیئے رنجیدہ ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا  نے ملک خیل چیک پوسٹ حملہ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا گو ہیں،صوبہ میں ملک دشمن قوتوں کو بسانے والے سابقہ حکمران ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی  شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن  نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے 12  جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ وطن کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔وطن کے امن کی خاطر  جانیں نچھاور کرنے والے پاک فوج کے جوان  قوم کے ہیرو ہیں،شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ نبھائیں گے۔

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان

قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے بنوں کے علاقے ملک خیل میں دہشتگردوں کے حملے میں 12 جوانوں کی شہادت پر اِظہارِ افسوس کرتے ہوئے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور دفاعِ وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

قائد حزب اختلاف نے دہشتگردی کے واقعے میں شہید جوانوں کے لیے بلندیٔ درجات کی دعا کی اور شہداء کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
عمر ایوب خان نے دہشتگردی کے حملے کو ناکام بنانے اور 6 دہشتگروں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

 وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار 

 وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بنوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار  نے کہا ہے کہ حملہ پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔ وزیر داخلہ نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ نے بنوں میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 12 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس  ہے،پاکستانی قوم ملک دشمن عناصر کے خلاف اپنی افواج سے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں ہماری پولیس اور افواج نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم اپنی سرسبز اور شاداب سرزمین کا امن سبوتاژ کرنے  نہیں دیں گے،وزیراعلیٰ سندھ نے شہداء کے بلند درجات کی دعا کی،وزیراعلیٰ سندھ نے لواحقین سے  ہمدردی اور تعزیت    کا اظہار بھی کیا۔

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخاری

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخاری نے بنوں میں دہشتگردوں کے حملے میں 12 جوانوں کی شہادت پر اِظہار افسوس کرتے ہوئے دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قومی  پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وطن کے دفاع میں شہادتیں پیش کرنے والے قومی ہیروز ہیں۔
نیر بخاری نے شہدا  کیلئے بلندی درجات کی دعا کی اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ اِظہار افسوس، صبر جمیل کیلئے  دعا گو ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مالی خیل میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے منظم سازش کے تحت دہشت گردی کی جاررہی ہے، ریاست کو غیر مستحکم کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی،اپیکس کی قومی کمیٹی میں دہشت گردی کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی، ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن بحال کریں گے۔

وزیر اعلٰی بلوچستان نے ملک خیل میں شہید ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت  پیش کرتے ہوئے بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کی جرات و بہادری کی روایت کو برقرار رکھا۔

وفاقی وزیر وصدر آئی پی پی عبدالعلیم خان

بنوں خود کش دھماکے میں 12سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر وفاقی وزیر وصدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے اظہار افسو س کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود کش حملے میں شہادت پانے والے فرزندان وطن کی شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں،خوارجیوں کی جانب سے ملکی سلامتی کو سبو تاژ کرنے کی مذموم کوشش کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں، پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام  نے بنوں خود کش دھماکے کی  شدید مذمت کی اور خوارج دہشتگردوں کے حملے میں 12 جوانوں کی شہادت پر اِظہار افسوس کیا ہے،امیر مقام نے خوارج کے حملے کو ناکام بنانے اور 6 
خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفاقی وزیر امیرمقام نے کہا کہ خود کش حملے میں شہادت پانے والے جوانوں کی شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں،خوارجیوں کی جانب سے ملکی سلامتی پر حملہ قابل مذمت ہے۔ شہداء کے اہل خانہ  کے غم میں برابر کے شریک ہیں،پاک فوج کے  بہادر جوانوں نے  ہمیشہ اپنی جان پر کھیل کر مادر وطن کا دفاع کیا ہے۔پاک فوج کی قربانیوں کی پوری قوم معترف اور مقروض ہے۔ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک خوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا 
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بنوں حملے میں 12 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ 12 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت قومی سانحہ ہے، دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے،خودکش حملے میں شہید ہونے والے 12 اہلکار ہمارے فخر ہیں،سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا شہداء کے اہلخانہ سے اظہارِ ہمدردی اور دعا کی۔

ایران کے سفیر رضا امیری مقدم 

ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملک خیل, بنوں میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔۔ایرانی سفیر نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ملک خیل, بنوں میں ہونے والے دہشت گرد دھماکے کی افسوسناک خبر سن کر دکھ ہوا, اس واقعہ میں  پاکستان کے 12 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت ہوئی,میں پاکستانی حکومت، فوج اور عوام سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔اللہ تعالی سے شہدا کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعاگو ہوں۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ میں سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں,ایرانی سفیر نے اپنے پیغام میں شہداء کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔

نماز جنازہ ادا: 

آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں شہید 12 جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، شہدا کی نماز جنازہ میں کمانڈر پشاور کور سمیت اعلی عسکری حکام , سول انتظامیہ اورفوجی جوانوں  نے  شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ  دفاع وطن میں ہمارے شہدا کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے جذبے اور عزم کو تقویت دیتی ہیں ،پاکستان کی مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  شہدا کی نماز جنازہ بنوں گریژن میں ادا  کی گئی۔

Watch Live Public News