بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ، زیر التوا مقدمات  پاکستان کا ’داخلی معاملہ‘ ہے، اعظم نذیر تارڑ

بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ، زیر التوا مقدمات  پاکستان کا ’داخلی معاملہ‘ ہے، اعظم نذیر تارڑ

( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی گرفتاری اور  زیر التوا مقدمات   پاکستان کا ’داخلی معاملہ‘ ہے۔

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے منگل کو اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی ایک حالیہ رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور زیر التوا مقدمات کو پاکستان کا ’داخلی معاملہ‘ قرار دیا ہے۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ’ بانی پی ٹی آئی کو ملکی آئین و قانون اور عالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، وہ ایک سزا یافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں۔‘

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’کئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملنا شفاف اور منصفانہ ٹرائل اور عدالتی نظام کا مظہر ہے۔‘

اعظم نذیر تارڑ کے مطابق: ’ آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی، جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔‘

Watch Live Public News