(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ شکست کے بعد ہم تنقید کے حقدار ہیں کیونکہ ہم قوم کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمحمد رضوان نے کہا کہ بری پرفارمنس کے بعد تنقید کےلیے تیار ہیں، جو تنقید کا سامنا نہیں کرسکتے وہ کامیاب نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ جب ٹیم ہارتی ہے تو یہ نہیں کہہ سکتے کہ بیٹنگ اور بولنگ مضبوط تھی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہمیں بھی مایوسی ہوئی، جب ٹیم ہارتی ہے تو ایک وجہ نہیں ہوتی، ٹور نامنٹ سے باہر ہونے کی وجہ بہت سی کمزوریاں ہوتی ہیں۔
قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تعصب کی باتیں ٹھیک نہیں، سب سبز پرچم کے لیے کھیلتے ہیں، ٹیم میں کس کھلاڑی کو رکھنا ہے اور کسے نہیں یہ فیصلہ چیئرمین پی سی بی کاحق ہے۔