ہارون آباد : "سٹرانگ مین" کے نام سے دلچسپ مقابلے ، قومی کھلاڑی لالا عالم نے میدان مار لیا

ہارون آباد :

 ویب ڈیسک: ہارون آباد میں " سٹرانگ مین" کے نام سے دلچسپ مقابلے کا انعقاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق جس میں ماس ریسلنگ کے قومی کھلاڑی نے 250 کلو وزن اٹھا کر طاقتور شخص کا اعزاز اپنے نام کیا۔ 

اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ پہلوان شریک ہیں - ہارون آباد میں سجائے گئے " سٹرانگ مین" چیمپئن شپ میں کہ جس میں اس دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کو دیکھنے کے لئے شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اپنی نوعیت کے منفرد مقابلوں میں ماس ریسلنگ کے قومی کھلاڑی لالا عالم نے میدان مار لیا ، انہوں نے 250 کلو وزن اٹھا کر خود کو مضبوط ترین کھلاڑی ثابت کیا -

شائقین نے اس طرح کے مقابلوں کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ان مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا -

Watch Live Public News