چئیر مین پی سی بی نے ڈنڈا اٹھا لیا، اسپورٹس میڈیسن، میڈیکل میں بھی تبدیلی کا فیصلہ

چئیر مین پی سی بی نے ڈنڈا اٹھا لیا، اسپورٹس میڈیسن، میڈیکل میں بھی تبدیلی کا فیصلہ
سورس: publicnews

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: چئیر مین پی سی بی نے شعبہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس میڈیسن کو ازسرنو ترتیب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

زرائع کے مطابق شعبہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس میڈیسن کے سربراہ کی تلاش  کے لیے اشتہار دیاجائے گا ، اسسٹنٹ پروفیسر کو شعبے کی زمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ کے انتخاب کے لیے میڈیکل کے سربراہان کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی ، پاکستان کی ٹیموں کے لیے تجربہ کار میڈیکل پینل تشکیل دیا جائے گا ، میڈیکل کے شعبے کو جدید خطوط پر چلانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چئیرمین محسن نقوی شعبہ میڈیکل اور اسپورٹس میڈیسن کی کارکردگی سے خوش نہیں۔

واضح رہے کہ  ڈاکٹر سہیل سلیم کے مستعفی ہونے کے بعد میڈیکل کے شعبے کے سربراہ  کا عہدہ خالی ہے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔